Wednesday, 17 April 2019

Research Proposal (Synopsis) format ریسرچ پرپوزل (اجمالیہ) فارمیٹ

ریسرچ   پرپوزل (اجمالیہ) فارمیٹ برائے  ایجوکیشن / سماجی سائنسز(مقداری تحقیق )
 Research Proposal (Synopsis) format for Education / Social Sciences (Quantitative Research)
 آداب ۔۔
اکثر اداروں میں ریسر چ میں داخلے کےلیے درخواست فارم پرُ کرتے وقت ریسرچ پرپوزل اپلوڈ کرنا ہوتاہے اور انٹرویو کے  وقت امیدواروں  سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنا  ریسرچ پرپوزل (Research Proposal)  لے کر انٹرویو میں حاضر ہوں ، اسی طرح مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی (مانو) میں بھی امیدواروں سے یہ خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ریسرچ پرپوزل کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں۔ علاوہ ازیں ریسرچ  (ایم فل /پی ایچ  ڈی)  اور ایم ایڈ کے علاوہ بعض پی جی پروگرام جن میں ڈیزرٹیشن لکھنا ہوتاہے جیسے ایم بی اے اور ایم ایس ڈبلیو وغیرہ  میں داخلے کے بعد  ریسرچ پرپوزل /تحقیقی اجمالیہ (Research Synopsis)  کا پریزینٹیشن ہوتا ہے ۔ انہیں تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے طلبہ کی آسانی اور رہنمائی کے لیے ریسرچ پرپوزل/ اجمالیہ  کا ایک فارمیٹ پیش کیا جارہا ہے امید ہے طلبا کو اس سے آسانی ہوگی اور مستفید ہوں گے۔
انٹرویو میں شریک ہونے والے امیدواروں کا ٹائٹل پیج (Cover Page)  پی ایچ ڈی یا پی جی  پروگرام میں داخلہ لے  چکے طلبا سے تھوڑا مختلف ہوگا۔ جیسے نگراں والاکا لم خالی رہے گا ۔
ریسرچ پرپوزل کی تیاری کے لیےآپ درج ذیل کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔۔
1-      Best, J, W. (2005). The Research Proposal. Research in Education. New York: Pearson.pp.37-42
2-
3-
(more references will be added shortly)


میں ڈاکٹرمحمد اسلم پرویز(عزت مآب وائس چانسلر ، مانو) صاحب،  پروفیسر شان کاظم نقوی  صاحب اور اپنے نگراں ڈاکٹروناجہ ایم  کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی مشورہ دے کر اس پرپوزل کو بہتر بنانےمیں میری رہنمائی فرمائی ۔


Format of Title Page 

آپ اپنا عنوان لکھیں  جیسے 

اردو زبان میں لکھنے کی صلاحیت پر عملِ رِسائی کا اثر
 Impact of Process Approach on Writing Competency in Urdu Language
 

2012-13
پیش کش : اجمالیہ برائے ایم ایڈ/  پی جی  / پی ایچ ڈی
.Presentation / Submission of Research Synopsis for M.Ed. / PG / Ph.D 

ریسرچ اسکالر
محقق اپنا نام لکھے مثلا جرار احمد
رول نمبر: xxxx
اندراج نمبر: xxxxx

نگراں
 اپنے نگراں کا نام لکھیں مثلا ڈاکٹر وناجہ ایم۔ 
(اسوسی ایٹ پروفیسر)
شعبۂ تعلیم و تربیت
اپنے اسکول / شعبہ اور ادارہ کانام لکھیں جیسے 
اسکول برائے تعلیم و تربیت
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
گچی باؤ لی، حیدرآباد، تلنگانہ
------

( Note: to get the word copy of this, please go through the below link and download the soft copy of M.S. Word file 
Click here to download  PDF File  Word File 


Format of Synopsis 

اردو زبان میں لکھنے کی صلاحیت پر عملِ رِسائی کا اثر
تعارف:Introduction 
ایک سے ڈیڑھ صفحہ میں اپنے عنوان / موضوع / تحقیق کا تعارف لکھیں ۔ 

موضوع کی اہمیت و ضرورت : Need and Significance of the Study 
                آپ کا موضوع کیوں اہم ہے اور اس موضوع پر تحقیق کی  کیوں ضرورت ہے ۔ کس طرح سے آپ کی تحقیق مفید ثابت ہوگی اور منفرد ہوگی ۔ وغیرہ کم سے کم آدھے صفحہ میں لکھیں۔ 

مسئلے کا بیان: Statement of the Problem
یہاں پر صرف اپنی تحقیق کا عنوان نہیں لکھناہے  بلکہ پہلے چار پانچ لائن اس کے بارے میں لکھیں پھر عنوان کو لکھیں۔

متعلقہ مواد کا جائزہ: Review of Related Literature 
               پہلے ایک دو لائن میں بتائیں کہ رویو کیا ہوتاہے اور تحقیق کے لیے کیوں اہم ہے پھر  اپنے موضوع سے متعلق دو تین Study  ریویوکر کے یہاں اس طرح سے لکھیں مثلا
Bharati, S. (2017). نے Implementation of process Approaches to improve Academic Writing Skills of secondary level students through a teaching Programme in Odisha” کے عنوان سے تحقیق کی، جس کا مقصد عمل رسائی کے ذریعہ ثانوی سطح کے ESLلرنرس کی تحریری مہارت میں بہتری لانا تھا۔  اس تحقیق میں تحقیقی امور کی انجام دہی کے لیے مقداری (Quantitative)  تحقیقی طریقۂ کار کو اپنایا گیا اور اڑیسہ کے ریجنل میڈیم ہائی اسکول کے ثانوی سطح کے 200 طلباکو بطور نمونہ منتخب کیا گیا ۔محقق نے پری ٹیست اور پوسٹ ٹیسٹ کے ذریعہ معطیات جمع کیا ۔
نتیجہ/ حاصل مطالعہ: - (i  اس تحقیق میں یہ پایا گیا کہ ای ایس ایل لرنرس   کی اکادمک تحریری  مہارت میں بہتری لانے کے لیے عمل رسائی ایک بہت ہی بہتراور مؤثر اپروچ ہے ۔(ii اس تحقیق میں یہ بھی پایا گیا اس اپروچ کے ذریعہ   زبان دؤم کے لرنرس  کے درمیان خود اعتمادی پیدا کرنے میں ایک خاص حد تک کامیابی ملی۔
(اخیر میں حوالہ جا ت کے سیکشن میں متعلقہ مواد کے جائزے  کا حوالہ بھی درج کریں)

مطالعہ کے مقاصدObjectives of the Study : 
اپنے مطالعہ کے مقاصد کو اس طرح سے لکھیں کہ اس کے اخیر میں معلوم کرنا / پتہ لگانا وغیرہ آئے جیسے 
1۔لڑکے اور لڑکیوں کی تحریری صلاحیت کے درمیان فرق کو معلوم کرنا۔


مطالعہ کے مفروضات  :of the Study Hypotheses
اگر نل مفروضہ ہے تو اخیر میں اس طرح سے لکھیں کہ 'کوئی معنی خیز فرق نہیں پایاجائےگا'۔جیسے 
1۔جنس کی بنیا د پر لڑکے اور لڑکیوں کی تحریری صلاحیت میں کوئی معنی خیز فرق نہیں پایا جائےگا۔

مطالعہ کےمتغیرات  : Variables of the Study 
اپنے مطالعہ کے متغیرات کو اس طرح لکھیں ۔۔

نمبر شمار
S. No.
آزاد / ڈیموگرافک متغیرات
Independent / Demographic Variables
تابع متغیرات
Dependent Variables
1.
صنف 
Male
Writing Competency in Urdu Language
  1. Attitude towards Urdu Writing Skills
  2. Apprehension towards Urdu Writing
  3. Urdu Writing Skills
Female
2.
ادارے کی نوعیت /قسم
Government
Private
3.
ذریعہ تعلیم 
Urdu
Hindi
English
4.
تعلیمی لیاقت 
+2
UG
5.
Stream of Study at +2 Level
Arts / Humanities
Science
Commerce
 6.



 7.



8. 




کلیدی اصطلاحات کی تفاعلی تعریفOperational definition of key Terms: 
یہاں پر اپنی تحقیق میں استعمال ہوئے کلیدی  الفاظ سے آپ کیا مراد لے رہے ہیں اس کو لکھیے ۔

Research Design
تحقیق کا طریقۂ کار Research Methodology : 
آپ جو طریقۂ کار استعمال کریں گے اس کے بارے میں لکھیں  کہ کس طرح سے یہی طریقۂ کار آپ کی تحقیق کے لیے موزوں ہے وغیرہ ۔۔

ڈاٹا جمع کرنے کے لیے  آلہ اور تکنیک (Tools and Technique for data Collection)
اگر آلات تحقیق خود بنا رہے ہیں تو لکھیں 
محقق اپنے نگراں کی مدد سے آلہ تیار کرے گا اور اس کی تفصیل لکھیں ۔
اگر کسی اور کا Adopt کررہے ہیں تو اس کی تفصیل لکھیں۔

مطالعہ کی آبادی : Population of the Study 
اپنے مطالعہ کی آبادی لکھیں جیسے 
شعبۂ تعلیم و تربیت مانو کے طلبا
نمونہ اور نمونہ  بندیSample and Sampling: 
اپنی تحقیق کا نمونہ اور نمونہ بندی لکھیں جیسے 
اس مطالعہ میں صرف ڈی ایل ایڈ سیشن 20-2018 کے سیکشن اے اور بی کے طلبا شامل کو شامل کیا جائے گا۔ 
موجودہ مطالعہ میں نمونہ بندی سادہ اتفاقی نمونہ بندی(Simple Random Sampling)تکنیک کے ذریعہ کی جائے گی۔

ڈیٹا کے تجزیہ کے لیے شماریاتی تکنیک : Statistical Technique for Data Analysis 
اپنی تحقیق میں استعمال ہونے والی تکنیک کو لکھیں جیسے 
مواد کا تجزیہ کرنے کے لئے محقق درج ذیل شماریاتی تکنیک کا استعمال کرے گا۔
 (i)اوسط( Mean )
(ii)معیاری انحراف(Standard Deviation)
(iii)ٹی ٹسٹ (T-test)
(آپ جو بھی استعمال کریں اسے لکھیں)

مطالعہ کی تحدیداتDelimitation of the Study : 
اپنے مطالعے کی تحدیدات کو لکھیں مثلا
1۔یہ تحقیق صرف شعبۂ تعلیم و تربیت مانو کے ڈی ایل ایڈ سیشن 20-2018 کے طلبا تک محدود ہے ۔

 بجٹ  :  Budget 
زیر نظر مطالعہ میں تقریبا4000/5000تک کا خرچ آئےگا۔یا پھر آپ کی تحقیق میں جتنا خرچ آئے گا اس کا تخمینہ کر کے لکھیں۔

وقت Time Framework : 
آپ کی تحقیق میں کتنا وقت لگے گا اندازہ کرکے  اسے لکھیں جیسے اس مطالعہ میں تقریبا دو سمسٹر/ تین سال  کا وقت لگ سکتاہے۔

متوقع ماحصل  : Expected Outcome
اپنے مطالعے کے ماحصل کو یہاں لکھیں مثلا
        اس مطالعہ سے ہمیں پتہ چلےگا کہ:
       i.            پروسیس اپروچ کے ذریعہ طلبا کی تحریری صلاحیت میں بہتری لائی جا سکتی ہے کہ نہیں
    ii.             اردو لکھنے اور لکھنا پڑھانے والوں کے لیے مفید ثابت ہوگی کہ کس طرح سے اردو تحریر کی صلاحیت میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

حوالہ جاتReferences : 
اپنی تحقیق کے حوالوں کو یہاں لکھیں۔ جیسے 
نوٹ : اکثر طلبا حوالہ جات کے لکھنے میں  غفلت برتتے ہیں جو کہ نہایت ہی مضر ہے ۔ حوالہ جات APA Style میں اس طرح تحریر کریں کہ کوئی کاما ، ڈاٹ وغیرہ بھی نہ چھوٹنے پائے ۔ اوپر جو ہم نے ریویو پیش کیا ہے اب اس کا حوالہ ملاحظہ فرمائیں ۔
Bharati, S. (2017). Implementation of process Approaches to improve Academic Writing Skills of secondary level students through a teaching Programme in Odisha., as retrieved from http://www.iosrjournals.org/iosr-jhss/papers/Vol.%2022%20Issue7/Version-8/D2207081822.pdf   on 22 Jan 2018.

Updated as on 18/04/2019


اگر اس میں کچھ خامی/ کمی  ہو توکمینٹ کے ذریعہ  نشاندہی فرمائیں ۔ہم آپ کے ممنون ہوں گے۔
یہ ہماری ادنی سی کاوش ہے  اس میں بہتری کے لیے آپ کے مشوروں کا بھی  منتظر رہوں گا۔
طالبِ دعا
Research Scholar
Dept. of Education
9618783492

Click to Subscribe My YouTube Channel

Read My Papers

 آپ کا بے حد شکریہ ۔!
Thank you..

This Page is Dedicated to..



 حوصلہ افزائی یا بہتری کے لیے تبصرہ ضرور کریں۔
Comment for Improvement or Motivation   Please 

17 comments:

  1. Most knowledge information de sahib

    ReplyDelete
  2. great work done, million congrats, really proud of u friend

    ReplyDelete
  3. Independent and dependent variable me kuch confusion lag rah hai

    ReplyDelete
  4. السلام علیکم ۔۔۔
    میں بڑے هى ادب و احترام کے ساتھ ىه معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ میں نظام فاصلاتی کے تحت لکھنؤ سے سىسن17۔2016 میں بى ۔اےپاٹ 1 (B.A) امتحان دیا تھا لیکن رزلٹ میں ىه بتایا گیا کہ اس(لکھنؤ) سینٹر کے سبھى طلبہ تین سال کے لئے سسپىنڈ کر رہے گئے ہیں اور اپ کا امتحان2020میں لیا جائے گا لیکن اسى بیچ سسٹم کے تحت میں نے پاٹ2 کا فارم بھر دیا اور پاٹ2کا کتابیں بھی اگئ ۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کے اگے کی کیا کىفىت هوگى يعنى اب مجھے کس پاٹ کا فارم بھرنا ہوگا ،کب سے بھرنا ہے ۔اس کی کیا صوت هوگى
    برائے مہربانی مجھے اس کی پوری معلومات دینے کی زحمت گوارا کریں ۔اپ کى بڑى مہربانی هو گى
    عىن نوازش ہوگی
    العارض
    محمد ریحان لکھنؤ
    طالب علم ۔مانو (نظام فاصلاتی کے تحت)

    ReplyDelete
  5. ماشاء اللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  6. ماشاء اللہ یہ بہت اچھی کوشش ہے ہے یہ ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی

    ReplyDelete
  7. Masallah bahut aacha h sir

    ReplyDelete
  8. Mashaallah! It's very helpful.. thanks a lot

    ReplyDelete
    Replies
    1. ماشاءاللہ سر بہت اچھا خاکہ پیش کیا بہت سیکھنے کو ملا

      Delete